الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کرلیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کرلیا
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا بھی دی جاسکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے 60 نکاتی انتخابی ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے تحت مذہب اور ذات برادری کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی، سیاستدانوں کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی نہیں کی جاسکے گی۔ ہر سیاسی جماعت کو ہر حلقے میں ایک سے زائد بار جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،اس کے علاوہ کار ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، لالچ یا دباوڈال کر امیدوار کو دستبردار کروانا جرم ہوگا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور کارکن میڈیا پر بھی دباو نہیں ڈال سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ جب کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، پولنگ کے روز سیاسی جماعت کی ووٹر پرچی پر پابندی ہوگی، امیدوار کی جانب سے پولنگ سٹیشن پر مقرر کیا گیا ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -