ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ،قومی ٹیم کے 22رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ،قومی ٹیم کے 22رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ،قومی ٹیم کے 22رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے آئندہ ماہ نیدرلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 22 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے،ٹیم کی قیادت رضوان جونیئر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے ایک روزہ ٹرائلز آج منعقد ہوئے جس میں پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد نے بھی شرکت کی جبکہ چیف سلیکٹر صلاح الدین نے 22 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا۔ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اعلان کردہ ناموںکے مطابق قومی ٹیم کی قیادت رضوان جونیئر کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ مظہر عباس، امجد علی، عرفان سینئر، مبشر،علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اسفر یعقوب، اعجاز احمد، رانا سہیل اور دلبر شامل ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 23جون سے یکم جولائی تک نیدرلینڈ کے شہر بریڈا میں منعقد ہو گی اور یہ37ویں اور آخری چیمپیئنز ٹرافی ہو گی،جس میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آسٹریلیا، نیدرلینڈ، بیلجیئم، ارجنٹینا اور بھارت شامل ہیں۔

دوسری جانب ہاکی پلیئرز کی فٹنس جانچنے کےلئے پاکستان میں پہلی بار جی پی ایس سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے اور ٹیم انتظامیہ کےساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی جدید ٹیکنالوجی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔جی پی ایس ایل سسٹم کی مدد سے کھلاڑیوں کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا گیا جس سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے احوال معلوم ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ کونسا کھلاڑی انجری چھپا رہا ہے اور کسے آرام کی ضرورت ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے ہالینڈ سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ کا اعلان جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے بعد کیا گیاہے۔

مزید :

کھیل -