شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس لڑکے سے کیوں کروا دی ؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ، جواب آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس لڑکے سے کیوں کروا دی ؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی جس کی ...
شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس لڑکے سے کیوں کروا دی ؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ، جواب آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک انتہائی انوکھی ترین شادی نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور اب اس کا چرچا سوشل میڈیا پر بھی شروع ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چکری تھانے کی حدود میں رہنے والے والے سچت عرف گولو کی شادی 19 فروری 2018 کو شانتی نامی لڑکی سے ہوئی تاہم شادی کے بعد شانتی جب سسرال آئی تو پریشان پریشان رہنے لگی ، شوہر کو احساس ہو چکا تھا کہ شانتی کی شادی اس کی پسند سے نہیں ہوئی ہے ۔ شوہر نے بھی محسوس کیا کیا کہ اس کی بیوی کئی کئی گھنٹے کسی کے ساتھ فون پر باتیں کرتی رہتی ہے اور ایک مرتبہ اس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس وقت محبت کی داستان سب کے سامنے آئی ۔
جب شوہر نے اسے فون پر باتیں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو شانتی نے بھی اسے سب سچ سچ بتا دیا کہ وہ کسی روی نامی لڑکے سے محبت کرتی ہے اور وہ لڑکا لکھنو میں رہتا ہے اور وہ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ہے ۔
گولو کا کہناتھا کہ وہ شانتی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی اس لیے اس نے دونوں کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا اور اس انوکھے ترین کام کیلئے اس نے اپنی فیملی کو بھی راضی کر لیا اور اپنی محبت کو قربان کرتے ہوئے اپنی بیوی کی شادی اس کے پسند کے لڑکے کے ساتھ کروا دی ۔گولو نے اس شادی کیلئے تمام تر انتظامات کیے اور انتہائی دھوم دھام کے ساتھ شادی کروائی جبکہ اس شادی کیلئے تمام تر رسمیں بھی کی گئیں اور بڑی دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ شانتی کا کہناہے کہ وہ اپنے اوپر کیے گئے گولو کے احسان کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -