ایران کی یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی یقین دہانی

ایران کی یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی یقین دہانی
ایران کی یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران نے یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسیوں کے مطابق یورپی طاقتوں نے مشرق وسطیٰ میں ایرانی کردارکو محدود بنانے اوراس کے ساتھ ساتھ امریکی صدرکو یہ باورکرانے کے لیے ایرانی حکومت کوبھی سمجھوتے کرنے پرتیارکیا جا سکتا ہے، اس کے لئے رواں برس کے اوائل میں ایران سے خفیہ مذاکرات کا آغازکیا تھا، ان مذاکرات میں بڑی حد تک مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن میں انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو یقینی بنانا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی مدد کی جا سکے۔