” اس میں یہ شرمناک چیز موجود ہے“پاکستان نے کرینہ اور سونم کپور کی نئی فلم پر پابندی لگادی

” اس میں یہ شرمناک چیز موجود ہے“پاکستان نے کرینہ اور سونم کپور کی نئی فلم پر ...
” اس میں یہ شرمناک چیز موجود ہے“پاکستان نے کرینہ اور سونم کپور کی نئی فلم پر پابندی لگادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی سنسر بورڈ نے کرینہ اور سونم کپور کی نئی فلم ’ ویرے دی ویڈنگ ‘ پر فحش ڈائیلاگزاور کچھ نامناسب مناظر کی وجہ سے پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطاق سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کے چیئرمین دانیال گیلانی نے بتایاکہ بوردڈ ممبران نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا کہ فلم کو سینماؤں میں پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ یہ فلم سنسر شپ کوڈ 1980ءکی صریحاً خلاف ہے ۔ منگل کی رات کو سنٹرل بورڈآف فلم سنسر میں دیکھاگیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹریبوشن کلب نے بھی بورڈ ممبران کی طرف سے تنقید کے بعد سرٹیفکیشن کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ۔

خیال رہے ”ویرے دی ویڈنگ“ میں کرینہ کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔ماں بننے کے بعد کرینہ کپور کی پہلی فلم ہونے کی وجہ سے بھی اس کا مداح شدت سے انتظا رکررہے تھے جبکہ سونم کی بھی شادی کے بعد پہلی فلم ہے جو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔

یادرہے کہ بھارت میں یہ فلم یکم جون جمعة المبارک کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔

مزید :

تفریح -