رمضان کے مہینے میں دیررات کو باپ نے بیٹے کو محبوبہ کے ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ صبح ہوتے ہی عدالت پہنچ گیا ،لاہور سے انتہائی حیران کن خبر آگئی

رمضان کے مہینے میں دیررات کو باپ نے بیٹے کو محبوبہ کے ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے ...
رمضان کے مہینے میں دیررات کو باپ نے بیٹے کو محبوبہ کے ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ صبح ہوتے ہی عدالت پہنچ گیا ،لاہور سے انتہائی حیران کن خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں باپ اپنے کی بیٹے کے خلاف محبوبہ سے رات گئے بات کرنے کے الزام میں درخواست لے کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچ گیا ۔حاجی صادق نامی شخص نے عدالت میں بتا یا کہ اس نے رمضان کے مہینے میں اپنے بیٹے کو لڑکیوں سے بات چیت کرنے سے منع کیا تھا ۔عدالت میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو گزشتہ کئی ماہ سے لڑکیوں کے ساتھ بات کرنے سے روک رہے تھے تاہم ان تمام کوششوں کا بیٹے پر کوئی اثر نہ ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل انہوں نے اپنے بیٹے کو رات گئے فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا اور اس سے فون مانگا تو آگے سے بیٹے نے فون دینے سے انکار کردیا اورکہا کہ وہ اپنے دوست سے بات کر رہا ہے ۔بیٹے کی جانب سے اس جواب پر باپ کا شک مزید پختہ ہو گیا اور وہ صبح ہوتے ہی اپنے بیٹے کے خلاف عدالت پہنچ گیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -