’’جب میں ماں بنی تو میرا شوہر اس شرمناک کام میں مصروف تھا‘‘ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑیں، اپنے شوہر کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

’’جب میں ماں بنی تو میرا شوہر اس شرمناک کام میں مصروف تھا‘‘ باکسر عامر خان ...
’’جب میں ماں بنی تو میرا شوہر اس شرمناک کام میں مصروف تھا‘‘ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑیں، اپنے شوہر کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے اور عامر خان کے درمیان ماضی میں ہونے والی کشیدگی پر سے پردہ اٹھا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے اور اس وقت عامر خان کے بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے۔

فریال مخدوم نے کا کہناتھا کہ انہیں بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی سے بات کرنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ عامر خان کے صوفیہ کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے تاہم دوسری جانب عامر خان نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم پھر 11 نومبر 2017 کو الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہوگئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -