”میر ا کو تو انڈہ بھی ابالنا نہیں آتا تھا ،اب میں اس کے خلاف یہ کام بھی کروں گا “عتیق الرحمان نے اداکارہ میرا کو بڑا جھٹکا دے دیا

”میر ا کو تو انڈہ بھی ابالنا نہیں آتا تھا ،اب میں اس کے خلاف یہ کام بھی کروں ...
”میر ا کو تو انڈہ بھی ابالنا نہیں آتا تھا ،اب میں اس کے خلاف یہ کام بھی کروں گا “عتیق الرحمان نے اداکارہ میرا کو بڑا جھٹکا دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی اداکارہ میرا کے شوہر عتیق الرحمان نے اپنی بیوی کو نکاح پر نکاح کرنے کی سزادلانے کی ٹھان لی ۔ان کا کہنا ہے کہ  میری بیوی ہوتے ہوئے میرا نے کیپٹن نوید سے شادی کررکھی ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میرا کنواری نہیں میری بیوی ہے ،اس میں اچھی بیوی والی کوئی صلاحیت نہیں۔عتیق الرحمان نے کہا کہ میرا کو انڈہ ابالنا تک نہیں آتا وہ مجھے کھانا کیا کھلاتی،اس میں حسن اخلاق ہے اور نہ ہی اس کی انگریزی اچھی ہے۔ان کا کہناتھاکہ شادی کے بعد دوسال اکھٹے رہے ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا، میرا کہتی تھی کہ پہلی بیوی کو طلاق دو۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید سے شادی کررکھی ہے ،ان کا نکاح نامہ میرے پاس ہے ،اب میرا مقصد میرا کو نکاح پے نکاح کرنے کی سزا دلانا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی فیملی کورٹ نے 9 سال بعد عتیق الرحمٰن کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے میرا کو ان کی بیوی قرار دیا تھا۔

مزید :

قومی -