مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھ باندھنے کا سوال ہی نہیں: راجناتھ سنگھ

مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھ باندھنے کا سوال ہی نہیں: راجناتھ سنگھ
مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھ باندھنے کا سوال ہی نہیں: راجناتھ سنگھ

  

لکھنؤ(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھ باندھنے کا سوال ہی نہیں ہے،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وادی کشمیر میں امن چین میں روکاوٹ پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا سیکیورٹی فورسز منہ توڑ جواب دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کے نام پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کو قطعی باندھا نہیں جاسکتا وادی میں ا من چین برقرارکھنا سیکیورٹی فورسز کی ترجیح ہے اور اگر کسی نے اس میں خلل پہنچانے کی کوشش کی تو اسے کرارا جواب ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہے مگر اس کے لیے سازگار ماحول کا ہونا ضروری ہے۔ کشمیر میں ا من کے قیام کے لئے بھارتی حکومت تمام تر اہم اقدامات کررہی ہے جبکہ بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -