پی سی بی نے سنگدلی کا مظاہر ہ کیا تو آئی سی سی کو شاہد آفریدی پر رحم آگیا ،سٹار آل راونڈر کی اب تک کی بڑی خواہش پوری کردی ،لالہ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

پی سی بی نے سنگدلی کا مظاہر ہ کیا تو آئی سی سی کو شاہد آفریدی پر رحم آگیا ،سٹار ...
پی سی بی نے سنگدلی کا مظاہر ہ کیا تو آئی سی سی کو شاہد آفریدی پر رحم آگیا ،سٹار آل راونڈر کی اب تک کی بڑی خواہش پوری کردی ،لالہ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کررہے ہیں جو ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے جس کااعتراف بوم بوم خود بھی کرچکے ہیں ،تاہم آئی سی سی نے سو شل میڈیا پر ایک پیغام شئیر کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کے اس میچ  کوان کے کیرئیر کا آخری انٹر نیشنل میچ سمجھا جائے،  جس کی وجہ سے اس میچ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے کیونکہ ان کے شائقین ان کو میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کی اچانک انٹر نیشنل کرکٹ سے رئیٹائرمنٹ سے مداحوں کے جذبات مجروح ہوئے تھے ،اسی لئے آفریدی کی بھی یہ خواہش تھی ان کوفئیر ویل میچ دیا جائے تاکہ وہ اپنے شائقین کے لئے انٹرنیشنل میچ کے لئے میدان میں اتریں لیکن انہیں یہ موقع نہ مل سکا،تاہم اب آئی سی سی کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آگیا ہے کہ یہ انٹر نیشنل میچ ہے جو ان کے کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل میچ بھی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے شاہد آفریدی نے کچھ عرصہ قبل انٹر نیشنل کرکٹ سے رئیٹائر منٹ لی اور پی سی بی کے بارہا وعدوں کے باوجود انہیں الوداعی میچ نہیں دیا گیا تاہم اب شاہد آفریدی ایک نیک مقصد کےلے میدان میں دوبارہ اتر رہیں ہیں جسے آئی سی سی انٹرنیشنل میچ کا درجہ دے رکھا ہے ۔پاکستان کے سٹار کھلاڑی نہ صرف اس ٹیم کا حصہ ہیں بلکہ اس کی قیادت بھی ان کے حصے میں آئی ہے۔

کل کھیلئے جانے والے اس میچ کے لیے ابتدائی طور پر انجری کے باعث آفریدی کی خود کی شرکت مشکوک تھی تاہم دو ہفتے قبل ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے میچ میں شرکت کی تصدیق کی۔

خیال رہے ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میںکل کھیلا جائے گا جس میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون مد مقابل ہوں گی۔

مزید :

کھیل -