جمعیت اہل حدیث کے نائب ناظم مالیات اور سینیٹر ساجد میر کے دیرینہ ساتھی نذیر احمد انصاری انتقال کر گئے

جمعیت اہل حدیث کے نائب ناظم مالیات اور سینیٹر ساجد میر کے دیرینہ ساتھی نذیر ...
جمعیت اہل حدیث کے نائب ناظم مالیات اور سینیٹر ساجد میر کے دیرینہ ساتھی نذیر احمد انصاری انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب ناظم مالیات اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے دیرینہ ساتھی الحاج نذیر احمد انصاری وفات پاگئے،انکی نماز جنازہ کل( جمعرات کے روز ) 31 مئی کوانکے آبائی شہر کا مونکی میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی اہم اور بڑی مذہبی جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر رہنما اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتہائی با اعتماد اور قریبی ساتھی الحاج نذیر احمد انصاری رضائے الٰہی سے طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ،مرحوم نذیر احمد انصاری  کی جمعیت اہل حدیث کےلئے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں،انہوں نے اپنی ساری زندگی سیاسی و مذہبی طور پر انتہائی متحرک انداز میں گذاری، مرحوم حاجی نذیر احمد انصاری یپھیپھڑوں میں پانی کےمرض کا شکارتھے، آج افطاری سے قبل اچانک ہی  ان کا سانس اکھڑا اور  وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ان کی نماز جنازہ کل (جمعرات کے روز)صبح 10 بجے  کامونکی میں ادا کی جائے گی۔دوسری طرف مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر، ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور دیگر رہنماؤں نے نذیر احمد انصاری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےانکی دینی، سماجی اور جماعتی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو جماعت کےلئے ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔