پاکستان اور پولینڈ نے مالیاتی امور میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردئیے

پاکستان اور پولینڈ نے مالیاتی امور میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر ...
پاکستان اور پولینڈ نے مالیاتی امور میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردئیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور پولینڈ نے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک مالیاتی امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔یہ مفاہمت سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پولش فنانشیل سپرویژن اتھارٹی کے درمیان طے پائی ہے جو اپنے اپنے ملکوں میں تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کی نگرانی کرتے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پولینڈ میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے اس یاداشت پر دستخط کئے جبکہ پولینڈ کی طرف سے پی ایف ایس اے کے چیئرمین ماریک چارزانووسکی نے دستخط کئے۔

اس مفاہمت کی بدولت دونوں ملکوں کے مالیاتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ادارتی فریم ورک فراہم ہوجائے گا۔ اس سے متعلقہ شعبے کی مفید معلومات اور تجربات کے تبادلے سے فنانشل مارکیٹ میں نئے رحجانات کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

بزنس -