زمین پھٹی نہ آسمان گرا، شیخوپورہ میں بد بخت بیٹے نے 5مرلہ پلاٹ کی لالچ میں ماں کو قتل کردیا 

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، شیخوپورہ میں بد بخت بیٹے نے 5مرلہ پلاٹ کی لالچ میں ...
زمین پھٹی نہ آسمان گرا، شیخوپورہ میں بد بخت بیٹے نے 5مرلہ پلاٹ کی لالچ میں ماں کو قتل کردیا 

  

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں اکلوتے بیٹے نے 5 مرلہ پلاٹ کی خاطر 80 سالہ بوڑھی ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تار بازار مریدکے میں ملزم عارف نے اپنی بوڑھی ماں سیماں بی بی کو تیزدھار آلے سے قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا لیکن تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ مقتولہ پلاٹ فروخت کرکے حج کرنا چاہتی تھیں جبکہ ملزم اپنی ماں کو پلاٹ بیچنے سے روکتا تھا۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہناتھا کہ ملزم عارف منشیات فروش ہے اور پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جاچکا ہے۔تاہم پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -