پاکستان ٹیلی ویژن نے ”پی ٹی وی پارلیمنٹ“چینل لانچ کردیا

پاکستان ٹیلی ویژن نے ”پی ٹی وی پارلیمنٹ“چینل لانچ کردیا
پاکستان ٹیلی ویژن نے ”پی ٹی وی پارلیمنٹ“چینل لانچ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ پارلیمنٹ چینل منتخب نمائندوں اور عوام کا آپس میں گہرا رابطہ جوڑے گا، اس چینل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ،قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر میں پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مریم اورنگیز یب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجھے کام کرنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں ، جو اراکین پہلی مرتبہ پارلمینٹرین بنتے ہیں انھیں اتنے مواقع نہیں ملتے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین جس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ،بجٹ پاس ہونا ،فنانس بل ،اراکین پارلیمنٹ میں کس طرح علاقائی مسائل کو اٹھاتے ہیں ،قائمہ کمیٹی کی نگرانی کے عمل سے عوام پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل سے آگاہ ہوسکے گی۔ افتتاحی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعا ت و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات و ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے بٹن دبا کر پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔