شاہد خاقان عباسی آج وزیر اعظم ہاﺅس میں میڈیا بریفنگ دیں گے

شاہد خاقان عباسی آج وزیر اعظم ہاﺅس میں میڈیا بریفنگ دیں گے
شاہد خاقان عباسی آج وزیر اعظم ہاﺅس میں میڈیا بریفنگ دیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مختلف شعبوں میں حکومتی کارکردگی پر آج وزیر اعظم ہاﺅس میں میڈیا بریفنگ دیں گے ، اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے میڈیا نمائندگان کو سوالوں کے جواب بھی دیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج شام 5بجے وزیر اعظم ہاﺅس میںمیڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیں گے ،وزیر اعظم میڈیا بریفنگ میں مختلف شعبوں میں حکومتی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیں گے ۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے آخری دنوں میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جا نب سے دی جانیوالی یہ تیسر ی میڈیا بریفنگ ہے جو بلا ناغہ تواتر کے ساتھ دی جا رہی ہے ۔

مزید :

قومی -