احتجاج کیلئے کنٹینر کی پیشکش کرکے کارکنوں پرلاٹھی چارج اورواٹر کینن چلایا گیا، پیپلزپارٹی کا گلہ

احتجاج کیلئے کنٹینر کی پیشکش کرکے کارکنوں پرلاٹھی چارج اورواٹر کینن چلایا ...
احتجاج کیلئے کنٹینر کی پیشکش کرکے کارکنوں پرلاٹھی چارج اورواٹر کینن چلایا گیا، پیپلزپارٹی کا گلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی ترجمان نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کو احتجاج کیلئے کنٹینر کی پیشکش کرکے کارکنوں پر لاٹھی چار ج کیا اور واٹر کینن چلایا گیا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کارکنوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتی ہوں ، کارکن اپنے چیئر مین سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے گئے تھے ،تحریک انصاف نے پہلے پیپلز پارٹی کو کنٹینر کی پیشکش کی تھی لیکن کارکنوں کے جانے پر کنٹینر تودور کی بات ورکرز پر لاٹھی چارج کیا گیا اور واٹر کینن چلایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خودچار ماہ تک اسلام آباد کو مفلوج کئے رکھا ،جونیجو جیسے ایس پی کا تحریک انصاف والوں نے سرپھوڑا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فاٹا کے کتنے چکر لگائے ہیں اور تقریریں کی ہیں ، ان کو نوجوانوں کو روکنا چاہئے تھا۔

مزید :

قومی -