ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کی توجیح پیش کردی

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کی توجیح پیش ...
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کی توجیح پیش کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ کارکنوں کواحتجاج کیلئے بلایا گیا ، بلاول کو ایسانہیں کرنا چاہئے تھا ،سندھ میں اساتذہ پر لاٹھی چارج کیاگیا ، ایسا پنجاب میں بھی ہوتا ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ڈیڑھ سے دوسو کارکنوں کو اسلام آباد میں اکٹھا کرنے کی کیاضرورت تھی ؟ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ پر لاٹھی چارج کیاگیا ، ایسا پنجاب میں بھی ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا موقف دینے کیلئے بہت سے لو گ ہوتے ہیں ، بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پیسے نہیں لیتے ،ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کا مسئلہ نہ ہوتو پرامن احتجاج سب کاحق ہے ، بلاول کے بے نامی اکاﺅنٹس کا مسئلہ چل رہاہے ، کیا نیب کودینے کیلئے کوئی جواب نہیں تھا ، کارکنوں کواحتجاج کیلئے بلایا گیا ، بلاول کو ایسانہیں کرنا چاہئے تھا ۔

مزید :

قومی -