بنگھم پیلس لندن کے سامنے سڑک پر کرکٹ ورلڈ کپ کی منفرد افتتاحی تقریب 

بنگھم پیلس لندن کے سامنے سڑک پر کرکٹ ورلڈ کپ کی منفرد افتتاحی تقریب 

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل گزشتہ روز بکنگھم پیلس کے سامنے ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتا حی تقریب ہوئی،جس میں عالمی کرکٹ میلے میں شرکت کرنیوالے تمام 10 ممالک کی نامور شخصیات نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ نوبیل امن انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ دونوں نے سکسٹی سیکنڈز چیلنج کرکٹ میں بھی حصہ لیا، ورلڈ کپ کرکٹ کی رنگا رنگ ومنفرد افتتاحی تقریب بکنگھم پیلس کے باہر سڑک پر ہوئی جس میں 4 ہزار کے لگ بھگ شائقین شر یک ہوئے۔تقریب کے میز با ن معروف فنکار اور سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے خوب رنگ جمایا، ابتداء میں تمام 10 ٹیمو ں کے کپتانوں کی آمد ہوئی۔ تقریب میں ورلڈ کپ 2015 کے فاتح کپتان آسٹریلیا کے مائیکل کلارک ٹرافی کے ہمراہ پہنچے، جیسے سٹیج پر نمائش کیلئے رکھا گیا جبکہ تقریب کا اختتام بھی موسیقی کی جھنکار میں ہوا۔افتتاحی تقریب میں نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی خطاب کیا،شاہی محل کے باہر پاکستا نیو ں کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے بھی موجود تھی۔ سبز رنگ کی شرٹ پہن کر پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرنیوالی ملالہ کا کہنا تھا مجھے بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا،چاچا کرکٹ بھی افتتاحی تقریب میں توجہ کا مرکز رہے۔افتتاحی تقریب کو 'او پننگ پارٹی' کا نام دیا گیا تھا جس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز نے کہا اورکہا ویسٹ انڈیز کو ہرانا آسان نہیں۔ورلڈ کپ کی مضبوط امیدوار ٹیموں کا نام لیتے ہوئے رچرڈز نے کہا بھارت اور پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ بھی بڑی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔افتتاحی تقریب میں ورلڈ کپ کو رقص و موسیقی کا تڑکا لگایا گیا۔ لندن مال میں شاندار افتتاحی تقریب سجائی گئی تھی جس میں نامور کرکٹرز کی موجودگی میں انٹرٹینمنٹ سے شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوئے۔انگلش کپتان اوئن مورگن نے کہا ہم ایونٹ کیلئے بہت پر جو ش ہیں۔ بھارتی کپتان  ویرات کوہلی نے کہا ہمارے انگلینڈمیں بے شمار فینز ہیں، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے کپتان نے بھی جیت کی امیدوں کا اظہار کیا۔ورلڈ کپ کی سرپرائز تقریب کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی تھیں اور قر عہ اندازی کے ذریعے 4 ہزار شائقین کو ایونٹ میں شریک کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔یہ ٹکٹ کسی دوسرے کو فروخت نہیں کیے جاسکتے تھے بلکہ جس کے نام پر جاری ہوئے وہی خوش نصیبوں میں شامل تھا۔ایک گھنٹے پر محیط تقریب کو پوری دنیا میں برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجے شام سے براہ راست نشر کیا گیا اور دو سو ملکوں میں کروڑوں ناظرین نے اسے براہ راست دیکھا۔ورلڈ کپ کے ایم ڈی اسٹیو ایلورتھی نے کہا اوپننگ پارٹی نے ہر اس پہلو کا احاطہ کیا جو اس ٹورنامنٹ کو خاص بناتا ہے، اس میں شریک ہونیوالے خوش قسمت شائقین اور ٹی وی ناظرین لطف اندوز ہوئے۔ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں ملالہ یوسفزئی اورٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 رنز اسکور کیے۔60 سیکنڈز چیلنج کی فاتح انگلنڈ کی ٹیم رہی جس نے 74رنز اسکور کیے،جبکہ ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور بولی ووڈ اسٹار فرحان اختر نے نمائندگی کی اور 19 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے اور بنگلہ دیش کی نمائندگی عبدالرزاق کے ہمرا خاتون اداکارہ نے کی۔آسٹریلیا نے بریٹ لی کی قیادت میں 69 رنز بنائے، جیمز فرینکلن نے نیوزی لینڈ کیلئے 32 رنز بنائے، جیک کیلس نے جنوبی افریقا کیلئے 48 رنز بنائے اور انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی قیادت میں 74 رنز بنائے۔انگلینڈ نے 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

صفحہ اول -