نیب افسران و اہلکاروں کا جسٹس(ر)جاوید اقبال سے مکمل اظہار یکجہتی

نیب افسران و اہلکاروں کا جسٹس(ر)جاوید اقبال سے مکمل اظہار یکجہتی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کے تمام افسران اور اہلکاروں نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کے خلاف بعض حلقوں، عناصر کی طرف سے بے بنیاد، من گھڑت، لغو اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈاکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور میں نیب کی کارکردگی انتہائی شاندار اور مثالی رہی جس کا اعتراف معتبر عالمی اور قومی اداروں کے علاوہ گیلانی اور گیلپ سروے میں بھی کیا گیا کہ ملک کے تقریباً59فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نے نیب کے افسران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ، الاؤنسز میں اضافہ، عرصہ دراز سے رکی ہوئی سنیارٹی لسٹوں کو فائنل کرنے کے علاوہ قانون اور آئین کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حق دار افسران کو ترقیاں دیں جس سے ان کے حوصلے اور عزم مزید بڑھا۔ چیئرمین نیب نے ”احتساب سب کیلئے“کی نہ صرف پالیسی اپنائی بلکہ نیب کا ایمان، کرپشن فری پاکستان کے عزم کیساتھ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی ذمہ داری قراردیا یہی وجہ ہے کہ آج نیب کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نہ صرف بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں بلکہ کسی بھی پراپیگنڈے کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض قانون کے مطابق سرانجام دینے کی تلقین کر رہے ہیں۔

اظہار یکجہتی

مزید :

صفحہ اول -