قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی گرفتاری پر احتجاج، رہائی کا مطالبہ 

قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بلا وجہ ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہئے،سابقہ حکومت نے 126دن کا دھرنا برداشت کیا،کسی حال میں سیاسی ورکرز پر تشدد نہیں کرنا چاہئے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین میاں جاوید لطیف کی صدارت میں ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں سابقہ حکومت نے 126دن کا دھرنا برداشت کیا،ارکان اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے،اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا سے بلیک آؤٹ کیا جاتا ہے، رکن کمیٹی مریم اورنگزیب نے کہا کہ کس پارٹی کو کوریج دینی ہے وہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریگولیٹر کبھی وزارت کے ماتحت نہیں ہوتا بلکہ آزادانہ کام کرتا ہے،جو ادارہ جس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے وہ پہلے اپنا کام تو کرے،جس ادارے نے چلنا ہی نہیں اس کو بنانے کا مقصد ہی نہیں۔رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کہا کہ ہماری دو ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا گیا،آپ کی جماعت تو خود کنٹینر دینے کو تیار تھیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی جی نے بتایا ہے کہ کسی ارکان اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا،سب کی سکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسی حال میں سیاسی ورکرز پر تشدد نہیں کرنا چاہئے، رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی ریڈ زون کے اندر احتجاج کرتی تھی،ہماری ارکان اسمبلی گرفتار ہیں، آئی جی نے غلط بیانی کی ہے، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی جی نے بتایا ہے کہ ارکان اسمبلی کو چھوڑ دیا گیا،رکن کمیٹی مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین ارکان کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہوں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ85فیصد ایڈورٹائزنگ سپورٹ پرائیویٹ سیکٹر میڈیا کو دیتا ہے، صرف 10 سے15فیصد حکومت کی سپورٹ ہوتی ہے،ہم نے طے کرلیا ہے جب میڈیا اداروں کو چیک ریلیز کریں گے تو میڈیا مالکان سے لیٹر لیں گے کہ اس سے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائیگی۔ قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدے میں 31دسمبر 2019تک کی توسیع کر دی،پنشنرز کو کو پنشن باقاعدگی سے دی جاتی ہے۔ 
 قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات

مزید :

صفحہ اول -