جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دبا ؤمیں نہیں لاسکتے،پی ٹی آئی

جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دبا ؤمیں نہیں لاسکتے،پی ٹی آئی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دبا ؤمیں نہیں لاسکتے، قوم کی نگلی گئی دولت اگلنے کے علاوہ ان کے پاس نجات کی کوئی راہ نہیں۔جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر تماشے لگانے کی کوششیں کررہا ہے، چوری بچانے کے لیے جمہوریت کو ڈھال بنانا شرمناک ہے، قابلِ مذمت اور جمہوریت کی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش ہے،کرپشن جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کومشتعل جتھوں کے ساتھ پیشیوں پر آئی نے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جاتی امرا کے ٹھگوں کا احتساب کیا گیا تو انہیں ووٹ کی حرمت یاد آگئی تاہم اپنی سیاہ کاریوں کا کوئی جواب ان کے پاس تھا نہ ہی ان کے پاس ہے۔مراد سعید کا نے کہا کہ بلاول زرداری کو کسی سیاسی مقدمے کی پیروی کے لیے نہیں بلکہ خالصتا چوری اور لوٹ مار کی واردات میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا، کرپشن جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیسے اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ مشتعل جتھوں کے ساتھ پیشیوں پر آئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر جیالوں کی ہنگامہ آرائی پر کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لیا جائے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو عدالتوں میں آنا پڑے گا، یہ این آر او کے عدالتوں میں آتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے پارٹنرز نے بھی ریاستی ادارے پر حملے کی کوشش کی تھی، یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عید کے بعد احتجاج سے متعلق ابھی سے یہ راستہ اختیار کر رہے ہیں۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ لوگ ان کے ساتھ نہیں، عید کے بعد بھی ان کا شو فلاپ ہوگا، پہلے اپوزیشن والے آپس میں این آر او لیتے تھے اب عمران خان کی حکومت ہے، انہیں ایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا۔سینیٹر نے کہا کہ یہ دوغلے لوگ ہیں کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، یہ کہتے ہیں کہ قانون پرعمل کرتے ہیں لیکن اصل میں یہ این آر او کی کوششیں کر رہے ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -