دالوں کی درآمدات میں 2.3 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

دالوں کی درآمدات میں 2.3 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

  

اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 10 ماہ میں دالوں کی قومی درآمدات میں 2.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2018-19ء کے دوران 432.546 ملین ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئی ہیں۔

جبکہ گزشتہ مال سال میں جولائی تا اپریل 2017-18ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 442.736 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں 2.3 فیصد یعنی 10.19 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بالحاظ وزن دالوں کی درآمدات میں 30 فیصد یعنی ایک لاکھ 80 ہزار 889 میٹرک ٹن کے اضافہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران دالوں کی درآمدات 8 لاکھ ایک ہزار 843 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 6 لاکھ 17 ہزار 954 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ء میں دالوں کی درآمدات میں 13 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 39.188 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔#/s#

مزید :

کامرس -