ایچ ای ڈی پر جیکٹ کے تحت دستکاریوں کی 5ہزار نئی مصنوعا ت تیار کرنے کا منصوبہ 

ایچ ای ڈی پر جیکٹ کے تحت دستکاریوں کی 5ہزار نئی مصنوعا ت تیار کرنے کا منصوبہ 

  

اسلام آباد (اے پی پی) ہینڈی کرافٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ایچ ای ڈی) کے تحت آئندہ تین سال کے دوران دستکاریوں کی 5 ہزار نئی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔ منصوبہ کے ورکنگ پیپر کے مطابق منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 385 ملین روپے لگایا گیا تھا تاہم اس میں سے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کے بعد منصوبہ کی لاگت کو 236.55 ملین روپے تک کم کر دیا گیا ہے۔ منصوبہ کے تحت تین سال کے دوران 5 ہزار نئی مصنوعات کی تیاری کے ساتھ ساتھ 16 ہزار 800 فنکاروں بالخصوص خواتین کی تربیت کیلئے800 ماسٹر کرافٹس پرسنز کی خدمات حاصل کرکے دستکاریاں تیار کرنے والے افراد اور خواتین کی تربیت کی جائے گی۔ منصوبہ کابنیادی مقصد عالمی منڈیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے ذریعے دستکاریوں کی برآمدات کا فروغ ہے۔ اس کے علاوہ برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے رابطوں کے اضافہ کے علاوہ مصنوعات کی عالمی معیار کے مطابق تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ منصوبہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا جو تین سال میں مکمل ہو گا۔ ورکنگ پیپر کے مطابق منصوبہ سے دستکاریوں کے شعبہ کے  بنیادی مسائل کے خاتمہ میں مدد ملے گی جس سے مصنوعات کے معیار، مقامی و بین الاقوامی مارکیٹنگ، غیر ہنر مند دستکاروں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وغیرہ کے مسائل شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -