ملائیشیا کیلئے نامزد ہائی کمشنرکا دورہ راولپنڈی چیمبر‘دو طرفہ تجارت بڑھانے پر زور

ملائیشیا کیلئے نامزد ہائی کمشنرکا دورہ راولپنڈی چیمبر‘دو طرفہ تجارت ...

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)ملائیشیا کے لیے نامزد ہائی کمشنرامینہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ملائیشیاکے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو مرکزی حیثیت دیتا ہے اور ملائیشیاکے ساتھ تجارتی مواقع تلاش کرنے اورروابط بڑھانے کیلیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پاکستان سے نیم اور ہنر مند افراد کوملائیشیا میں روزگار کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ سیاحت،قیمتی پتھر،حلال فوڈ، توانائی کے متبادل ذرائع، خوردنی تیل اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا کردار مثالی ہے اور اس کا شمار پاکستان کے فعال چیمبرز میں ہوتا ہے۔۔سفارت خانہ ملائیشیا میں چیمبر کے زیر اہتمام ایوراڈز تقریب اور بزنس کانفرنس کے لیے ہر ممکن معاونت اور تعاون کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صدر چیمبر ملک شاہد سلیم سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدر اسد مشہدی،چیئرمین اچیومنٹ ایوارڈز ندیم روف، اوردیگر ممبران بھی موجود تھے۔نامزد ہائی کمشنر نے کہا تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، حلال فوڈاہم شعبہ ہے اس کو ترقی دی جا سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبے خاص طور پر ہوٹل انڈسٹری میں دو طرفہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ ملائیشیا میں جمز اینڈ جیولری نمائش کے لیے بھی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہاکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط کو فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں تجارتی وفود کے تبادلے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں چیمبر کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس آٹھ جولائی کو کوالالمپو ر میں منعقد ہو گی جس میں ملائیشیا کی سو سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔اسلام آباد اور کوالا لمپور کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے علاوہ مینو فیکچرنگ، تعمیرات، ٹرانسپورٹ، لائٹ انجنیئرنگ اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ منصوبے لگائے جا سکتے ہیں۔ملائیشیا کے لیے پاکستانی ہنر مند افراد کی ایکسپورٹ کے لیے ضروری ہے کہ سکلز اور لینگوئج پر عبور حاصل کیا جائے۔

ٹیوٹا کا کردار اہم ہے۔ چیمبر اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے نامزد ہائی کمشنر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی۔

تصویر کیپشن

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم ملائیشیا کے لیے نامزد ہائی کمشنرامینہ بلوچ کو چیمبر آمد پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں

مزید :

کامرس -