گیس چوروں کیخلاف آپریشن خوش آئند‘بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م

گیس چوروں کیخلاف آپریشن خوش آئند‘بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن سے چوروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے جبکہ گیس کمپنیوں کے نقصانات کم ہو رہے ہیں۔بدھ کو یہاں بز نس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوئی ناردن اور سوئی سدرن کے مطابق سالانہ 45 ارب کی گیس چوری، لیک اور ضائع ہو رہی ہے۔ان کمپنیوں کے نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں جس کا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیس چوری کو روکا جائے تو سالانہ دس ارب سے زیادہ کی بچت ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں گیس چوری کے خلاف کبھی نتیجہ خیز کارروائی نہیں کی گئی ہے جس سے گیس چوروں کا حوصلہ بڑھ گیا ہے، گیس چوروں کو گیس کمپنیوں کے بعض اہلکاروں کی مدد حاصل ہوتی ہے اور جب تک انھیں کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جائے گا صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی۔

مزید :

کامرس -