آٹوپارٹس کی درآمدات میں 26.22 فیصد کمی ریکارڈکی گئی

آٹوپارٹس کی درآمدات میں 26.22 فیصد کمی ریکارڈکی گئی

  

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں ملک میں آٹوپارٹس کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے اعددوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2019ء تک پاکستان نے آٹوپارٹس کی درآمدات پر149.95 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف کیا جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26.22 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر 189.267 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019ء میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر15.72 ملین ڈالرخرچ ہوئے، گزشتہ سال اپریل میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر20.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مالی سال 2017-18ء میں آٹو پارٹس کی درآمدات پرمجموعی طورپر221.063 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مزید :

کامرس -