صرافہ بازار
کراچی (اکنامک رپورٹر)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرسے گھٹ کر1283ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70000روپے سے گھٹ کر69800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60014روپے سے گھٹ کر59842روپے ہوگئی۔
بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔