ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کے 70 فیصد پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں،چیئرمین پاپام

ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کے 70 فیصد پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے ...

  

اسلام آباد(آن لائن)ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے 55 تا 70 فیصد پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے چیئرمین محمد اشرف شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی ایک گاڑی میں مقامی طور پر تیار کئے گئے 4 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کے پرزے استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے درآمد سے مقامی صنعت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور سالانہ 50 ہزار گاڑیوں کی درآمد سے آٹو پارٹس تیار کرنے والی ملکی صنعت کوسالانہ 25 ارب روپے کا نقصان ہو گا جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد کا روزگار بھی متاثر ہو گا۔

مزید :

کامرس -