ہنگو، ضلع ناظم کا ساتھیوں سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر دھاوا ، توڑ پھوڑ

ہنگو، ضلع ناظم کا ساتھیوں سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر دھاوا ، توڑ پھوڑ

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر ضلع ناظم کا ساتھیوں سمیت دھاوا عملے کو ناگوار گزرا,ڈاکٹر زاور عملہ کالی پٹیاں باندھ کر ہڑتال اور احتجاج,ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضلع ناظم نے توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹر ز کو ہراساں کیا۔حکومت اور انتظامیہ حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر ہڑتال اور احتجاج کا دائرہ صوبائی سطح تک جا سکتا ہے۔ڈاکٹر صاحب گل,ڈاکٹر حیات,شفیع الرحمان اور دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم اور ان کے ساتھیوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے عملے میں محاذ آرائی شدت اختیار کر گی ہے۔ضلع ناظم,ضلع نائب ناظم اور ان کے ساتھیوں کے رویے,ہسپتال میں دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرنے کے الزامات کو سامنے رکھتے ہو ئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں,پیرامیڈیکل سٹاف,نرسنگ سٹاف,کلاس فور نے شدید احتجاج کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ضلع ناظم ابراہیم بنگش اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فوری قانونی کاروا ئی کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر صاحب گل,ڈاکٹر حیات پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر شفیع الرحمان نے احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع ناظم اور بلدیاتی نمائیندوں کا اختیار ہی نہیں کہ وہ ڈی ایچ کیو کے معاملات میں۔مداخلت کریں اور اپنی سیاست چمکائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا۔توڑ پھوڑ کی گئی ایسے میں ہم بہتر انداز میں فرا ئض ادا نہیں کر سکتے۔ضلع ناظم ہسپتال میں بھرتیوں۔کے عمل پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں ہم اپنی عزت نفس بیچ کر نوکری نہیں کر سکتے۔احتجاجی۔مظاہرین نے واضح کیا کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا اور حکومت ضلع ناظم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروا ئی نہیں کرتی۔مظاہرین نے ڈیڈھ گھنٹے تک علامتی ہڑتال کی اس دوران مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -