تیمرگرہ میں پولیو مرض کی آگاہی کیلئے کانفرنس کا انعقاد

تیمرگرہ میں پولیو مرض کی آگاہی کیلئے کانفرنس کا انعقاد

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے تیمرگرہ میں پولیو جیسے موذی مرض کی آگاہی کے بارے میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں کالجوں کے پرنسپلز ،ہیڈ ماسٹروںکے علاوہ محکمہ تعلیم کے تمام ضلعی و سب ڈویژنل افسروں نے بھی شرکت کی ،جبکہ کانفرنس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر غلام نبی نے کی،ڈویژنل سرویلنس آفیسر ڈاکٹر محبوب خان اور ڈبلیوایچ او ڈاکٹر اسرار احمد ،ای پی ائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی،اس موقع پر محکمہ تعلیم کے تمام افسروں نے عہد کیااور انسداد پولیو مہم میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -