موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ہسپتالوں سے تیمارداروں اور دیگر افراد کے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےدوران شہر کے معروف ہسپتالوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ، دونوںملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محب اللہ ولد محمد اللہ سکنہ خلیل ٹاون نے تھانہ ٹاون پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ کے ٹی ایچ ہسپتال میں داخل اپنے رشتہ دار کی تیمارداری کی غرض سے آیا تھا جہاں پر اس کے موٹر سائیکل کو کسی نامعلوم ملزم نے چوری کر لیا، اسی طرح مدعی حمزہ خان ولد انعام سکنہ ارباب روڈ بلال لین نے بھی تھانہ ٹاون پولیس کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے اپنی موٹر سائیکل کی چوری کرنے کی رپورٹ کی تھی جن کی رپورٹس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید اختر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ اوجاوید اختر نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانا ت قلمبند کئے جبکہ ہسپتال میں لگے سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جس کے ذرےعے وارداتوں میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان فیصل ولد اول زمان اور اسد ولد درویش ساکنان پلوسئی کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے