صوابی ، موٹر سائیکل تیز چلانے کا تنازعہ ، لاتوں اور مکوں کی بارش ، باپ جان بحق 2بیٹے زخمی

صوابی ، موٹر سائیکل تیز چلانے کا تنازعہ ، لاتوں اور مکوں کی بارش ، باپ جان بحق ...

  

صوابی( بیورورپورٹ) موضع گاڑمنارہ میں موٹر سائیکل تیز چلانے کے تنازعہ پر لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کے پے درپے وار سے باپ جاں بحق جبکہ 2 بیٹے شدید زخمی ہوگئے حضرت جلال سکنہ گاڑ منارہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ شب اپنے والد میر عالم خان اور بھائی فیض الامین کے ہمراہ کھڑے تھے کہ اس دوران اصغر، آ فتاب پسران سلطان روم، احمد ولد اسلام، سلطان روم اور دورانی نے آ کر ہم پر لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے گزارا ت شروع کیے جس کے نتیجے میں ہم تینوں شدید زخمی ہوگئے والد میر عالم خان بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ وقوعہ سے چند گھنٹے قبل چچا زاد بھائی طلحہ نے موٹر سائیکل تیز چلا یا تھا زیدہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -