73 کروڑ سے زائدکے فنڈز جاری اسٹیل مل ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا

73 کروڑ سے زائدکے فنڈز جاری اسٹیل مل ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا

  

کراچی(این این آئی)فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز جاری کرنے کے بعد پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن نے لون کی مد میں دو ماہ (اپریل،مئی) کی تنخواہوں کیلئے 73 کروڑ 10لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جس کے بعد اسٹیل مل انتظامیہ نے ملازمین کو پے سلپ جاری کردیں۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے اپریل اورمئی کی تنخواہ کی ادائیگی کے بعد اب اسٹیل مل ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ معمول پر آگیا ہے ،تاہم دوسری جانب اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن و واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ تاحال حل نہیں کیا جاسکا ہے اور عید الفطر کی آمد کے باوجود ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

سٹیل ملز ملازمین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -