حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دے دیا، نیا بنچ 3 جون سے کیس کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے صاف پانی ،رمضان شوگر ملز اور آمدنی سے زائد اثاثے کی کیسوں میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے لئے نیا دو رکنی بنچ تشکیل دے دیاہے، یہ بنچ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اورجسٹس محمد وحید خان پرمشتمل ہے ۔
بنچ تشکیل