کوہاٹ، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والے ٹیلرز اورقصائیوں کے خلاف کارروائی

کوہاٹ، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والے ٹیلرز اورقصائیوں کے خلاف کارروائی

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراد احمدخان ہوتی نے بدھ کے روز گیلانی مارکیٹ،عظمت مارکیٹ اور شاہ ٹریڈ سنٹر میں ٹیلرزشاپس کے علاوہ بنوں بازار میں بھی قصائیوں کی دُکانوں پراچانک چھاپے مارے اورسرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والوں اورخودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اورموقع پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متنبہ کیا کہ گرانفروشی سے مکمل گریز کیا جائے اور عوام کوہرممکن ریلیف دیا جائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کوریلیف دینے میں سنجیدہ ہے اوراس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -