ڈپٹی کمشنردیگر کی مفاد عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

ڈپٹی کمشنردیگر کی مفاد عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میںمفاد عامہ کے تمام منصوبوں پرتعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرکے انھیں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی تمام ترقیاتی سکیموں پر کام کے معیار کا خاص خیال رکھیں تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہوسکےں اور جسکے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں ، یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر سے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دیں ،انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کی حائل رکاوٹوں یا تاخیری حربوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ محمد شاہ جمیل خان نے انجینئر غلام رسول کے ہمراہ سی ڈی ایل ڈی کے زیر استعمال جاری مختلف ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں اور میڑیل کے استعمال کا معائنہ کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کے معیار کو مزید بہتر بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -