نوشہرہ ، عدالتی احکامات کے باوجود ، نجی سکولوں میں طلباءسے تعطیلات کی فیس وصولی شروع

نوشہرہ ، عدالتی احکامات کے باوجود ، نجی سکولوں میں طلباءسے تعطیلات کی فیس ...

  

نوشہرہ ( بےورورپورٹ )نوشہرہ بھر میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی حکامات پس پشت ڈال کر گرمیوں کی تعطیلات کی فیس وصولی کرکے والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کردےا ہے گرمیوں کی چھٹےوں کی فیس وصولی کے خلاف والدین سراپا احتجاج جبکہ دی سٹی سکول حکیم آباد کی انتظامیہ ایکٹیوٹی فیس کے نام پر طلبا و طالبات کے والدین کو لوٹ رہے ہیں اس سلسلے میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر زرائع نے بتاےا ہے کہ ضلع نوشہرہ سمیت خیبر پختونخواہ بھر میں حکومت نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو تنبیہ دی تھی کہ گرمیوں کی چھٹےوں کی فیس وصولی نہ کی جائے لیکن نوشہرہ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور انتظامیہ نے حکومتی حکامات ہوا میں اڑا کر جون ، جولائی اور اگست 3ماہ کی ایڈوانس فیسےں طلبا وطالبات سے وصولی شروع کردی ہے جس سے اکثریتی والدین پریشان ہے زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ نوشہرہ حکیم آباد میں واقع ،،دی سٹی سکول ،، کی انتظامیہ نے تو حد کر دی کیونکہ وہ تو طلبا و طالبات سے ہزاروں روپے ایکٹےوٹی کے نام پر بٹور رہی ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے اس سلسلے میں جب نجی سکولوںبلخصوص ،،دی سٹی سکول ،، حکیم آباد میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کے والد سے رابطہ کیا گےا توان والدین کا کہنا تھا کہ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور انتظامیہ کو گرمیوں کی تعطےلات میں کسی بھی فیس وصولی سے منع کیا ہے لیکن ان نجی تعلیمی اداروں اور خاص کر دی سٹی سکول انتظامیہ نے حکومتی احکامات کو پس پشت ڈال دئےے ہیں والدین نے حکومت وقت ، وزارت تعلیم اور محکمہ تعلیم نوشہرہ ،مردان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری اےجوکیشن سمیت پرایﺅےٹ اےجوکیشن ریگولرٹی اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بے لگام نجی تعلیمی اداروں کو لگام ڈال کر ان کے مالکان اور انتظامیہ کا قبلہ درست کرےں بصورت دیگر ہم نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -