بھاری تعداد میں اسلحہ نما کھلونے برآمد،دو ملزمان گرفتار

بھاری تعداد میں اسلحہ نما کھلونے برآمد،دو ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلعی حکام کی جانب سے پابندی بعد اسلحہ نما کھلونو ں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے دوران گزشتہ روز تھانہ گلبہار پولیس نے آفریدی گڑھی پل ناکہ بندی کے دوران سوزوکی پک اپ کے ذرےعے ہزاروں کی تعداد میں اسلحہ نما کھلونوں کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ نما کھلونوں پر پابندی کے بعد خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کےد وران اب تک متعدد دکانداروں سمیت کھلونے دوسرے شہروں کو سمگل کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کیا ہے ، اسی طرح گزشتہ روز اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار واجد خان نے خفیہ اطلاع پر آفریدی گڑھی ناکہ بندی کے دوران سوزوکی پک اپ کے ذرےعے ہزاروں کی تعداد میں اسلحہ نما کھلونوں کی سمگل کرنےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان وحدت ولد مراد سکنہ کاکشال اور ضیاءالدین ولد محمود جان سکنہ زرگر آباد کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان سوزوکی پک اپ نمبر 2424 کے ذرےعے اسلحہ نما کھلونے پستول بندوق وغیرہ ضلع نوشہرہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جن کے خلاف تھانہ گلبہار میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے