بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ایک گرفتار

بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ایک گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کارتوس درہ آدم خیل سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار کے ذریعے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر صاحبزادہ سجاد کو با خبر زرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ،اطلاع کو مصدقہ جان کرشہر کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جس کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی عبدالقیوم دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ پر ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ہزاروں کارتوس برآمد کرکے ملزم سجاد احمد ولد ظاہر شاہ سکنہ ارباب لنڈی کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -