ضلع ناظم پشاور کے سلنڈر دھماکوں اور آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ کے احکامات جاری

ضلع ناظم پشاور کے سلنڈر دھماکوں اور آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے دیر کالونی غفور آبادسلنڈر دھماکے اور واحد گڑھی آتشزدگی اور دیگر علاقوں میں مختلف قدرتی حادثات میں جا ں بحق24 اور14زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کو 48 گھنٹوں کے اندر معاوضہ دینے کے احکامات جاری ،جبکہ مختلف حادثات میں 8 جزوی اورمکمل تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو بھی جلد سے جلد معاوضہ انکے گھروں میں پہنچانے کے احکامات جاری اس سلسلے میں 92 لاکھ 10 ہزار روپے کی کثیر رقم جاری ۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈائزاسٹر منیجمنٹ یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان، ایس پی ہیڈ کوارٹرعبدالسلام خالد ، انچارج ڈی ڈی ایم یو حسیب الرحمان ، تحصیلدار ہمایون اوردیگر نے شرکت کی جس میں جاں بحق افراد کے لئے 3،3 لاکھ روپے جبکہ زخمیوںکیلئے ایک ، ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔ ضلع ناظم محمد عاصم خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کی دادرسی اولین ترجیح ہے اور عید الفطر سے قبل48 گھنٹوں میں معاوضہ انکے گھروںمیں پہنچانے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں حکومت برابر کے شریک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تندور اور ہوٹل میں سی این جی سلنڈر پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاءروک سکیں۔ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے پر اے سی پشاورسارہ رحمان ، ڈی ڈی ایم یو انچارج حسیب الرحمان کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت دی کہ اسی طرح متاثرین کی دادرسی کو یقینی بنائے تاکہ متاثرہ لوگ دردر کی ٹھوکریں کھانے سے بچ سکیں ،اس سلسلے میں انہوں نے کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کی ہدایت جاری کردی ۔