شہری چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں ،ڈی پی او سجاد خان

شہری چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں ،ڈی پی او سجاد خان

  

مردان ( بیورورپورٹ) ڈپی او سجادخان نے کہاہے کہ شہری چاند رات پر ہوئی فائرنگ سے اجتناب کریں، ہوائی فائرنگ ایک قبیح رسم ہے اورانسانی جانوں کے تحفظ کے لئے اس فرسودہ رسم کا خاتمہ ازحد ضروری ہے، معمولی خوشی کے لئے دوسروں کی خوشیوں لینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے علماءکرام سے ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور قبیح رسم کے خاتمے کے لئے جمعہ کے خطبات میں خصوصی خطاب کریں وہ مردان اپنے زیر قیادت ہوائی فائرنگ کے خلاف واک کے شرکاءسے خطاب ،علماءکرام سے ملاقات اورسول سوسائٹی کے افراد سے بات چیت کررہے تھے ایس پی مشتاق خان کے علاوہ مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ اور تاجر برداری کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی اس موقع پر واک کے شرکاءنے پلے کارڈ اور بینزر اٹھارکھے تھے جن پر اس قبیح رسم کے خلاف نعرے درج تھے ڈی پی او نے کہاکہ مہذب معاشرے میں انسانی اقدار کو بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے دین اسلام ایک بے گناہ شخص کی ہلاکت پوری انسانیت کی ہلاکت تصورکرتاہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ چاند رات اوردیگر خوشیوں کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجنتاب کریں کیونکہ ہوائی گولی کسی کی قیمتی جان لے سکتی ہے ڈی پی او نے تاجروں اور سول سوسائٹی پر زوردیا کہ وہ اس قبیح رسم کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور رول اداکریں انہوںنے کہاکہ پٹاخوں اور دیگر آتشی مواد پر دفعہ 144کے تحت پاپندی عائد کی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رورعایت نہیں کی جائے گی دریں اثناءعلمائے کرام سے ملاقات کے دوران ڈی پی او نے انہیں اپیل کی کہ جمعہ کے خطبات میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہوائی فائرنگ کے قبیح رسم کے خلاف بات کریں اور شہریوں میں آگہی پیداکرنے کے لئے پولیس انتطامیہ کی مدد کریں انہوںنے مزید کہاکہ ہوائی فائرنگ پیسے کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں شہری اپنی معمولی خوشی کے لئے دوسروں کی خوشیوں لینے سے اجنتاب کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -