پبی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری ،مسائل کے انبار

پبی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری ،مسائل کے انبار

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ کی جانب عوام الناس کے مسائل سننے کیلئے رمضان المبار ک میں تحصیل پبی کے علاقے صالح خانہ میںکھلی کچہری منعقد کیا گیاکھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان اور ڈسٹرکٹ ناظم اشفاق احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ جاو ید علی اوکرز ئی اے سی پبی حلیمہ عبید ٹی ایم او پبی سید وقا ص علی شاہ سمیت دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان ،علاقہ معززین،عوامی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی ویلج کونسل صالح خا نہ کے نا ظم شا ہد حمید خٹک کو نسلران اور عما ئدین علاقے نے اپنے مسا ئل پیش کر تے ہو ئے کہا کہ وی سی صا لح خا نہ میں سر کاری طور پر گلیوں اور روڈز کا تعین کیا جا ئے گاﺅں کی تر قیا تی کا موں کے لئے سی ڈی ایل ڈی پر وگرام پر عمل در آمد کیا جا ئے وی سی کے حدود میں عید میلہ پر ٹیکس لگا نے کی اجازت دی جا ئے کو ٹلی کلان سڑک کی تعمیر پر کام کی رفتار تیز کی جا ئے سست روی پر ٹھیکدار کے خلاف کاروا ئی کی جا ئے ٹی ایم اے پبی ہفتے میں ایک دن کے لئے گندگی اٹھا نے کے لئے گاڑیاں فرا ہم کیا کریں ڈسڑکٹ ناظم سٹریٹ لا ئٹس سے وی سی صالح خانہ کو سو لائٹس فراہم کریں محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدا یت کریں کہ وہ ہفتے میں ایک بار مہینے میں صالح خا نہ بازار کا معا ئنہ کیا کریں ہائیر سیکنڈری سکول میں اسا تذہ کی کمی کو دور کیا جا ئے ہا ئیر سیکنڈی سکول کا درجہ ملنے پر گز شتہ تین سال سے تعمیر اتی کام سستری کا شکار ہے اسے تیز کیا جا ئے گور نمنٹ گر لز ہا ئی سکول اور پرا ئمری سکول مر دا نہ میں اسا تذہ کی کمی دور کیا جا ئے بی ایچ یو صا لح خا نہ کی عمارت خستہ حال اسر نو تعمیر کیا جا ئے اور بی ایچ یو تک سڑک تعمیر کیا جا ئے اور مو جودہ بی ایچ یو کو ا گریڈ کیا جا ئے مقا می پو لیس چو کی میں بفری کم ہے اس میں اضا فہ کیا جا ئے کو ٹلی کلان بازار میں چو کیداری سسٹم کے قیام کے لئے پو لیس اور دکا نداروں کی کمیٹی بنا ئی جا ئے کمسن بچوں کی موٹر سائیکل چلا نے پر پا بندی عا ئد کی جا ئے بجلی بلوں میں صا لح خا نہ فیڈر کانام درج کیا جا ئے بجلی چوری اور کنڈا کلچر پر سیا سی دباﺅ کو با لا ئے طاق رکھ کر سختی سے عمل کیا جا ئے شکا یات دفتر میں واپڈا سٹاف کی کمی دور کی جا ئے پبلک ہیلتھ کا ایک ٹیوب ویل سے پینے کا پا نی استعمال ہو تا ہے با قی چار ٹیوب ویلز ناقا بل استعمال ہیں اس کو درست کیا جا ئے ہو ائی فائرنگ کی روک تھام چراٹ روڈ کے کنارے تجاوزات اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جا ئے ان سمیت دیگر مسا ئل پیش کئے ڈی سی نو شہرہ شا ہد علی خان نے کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے آپ کے تمام مسا ئل سنے اور نو ٹس کئے اس کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم عوام کے ساتھ بیٹھ کر ان کے تکالیف اور مسا ئل سنیں اور ان کو موقع پر حل کریں تا کہ عوام کو اپنے مسا ئل کے لئے بار بار دفتروں کے چکر نہ لگا نے پڑیں جو مسائل مو قع پر حل ہو سکتے ہیں اس کے موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدا ت کی اور جو مسا ئل یہاں پر حل نہیں ہو سکتے صو با ئی حکو مت سے وابستہ ہیں وہ میں نے نوٹ کئے اور حل کے لئے صو با ئی حکو مت سے رابط کرونگا انشا ءاللہ وہ جلد حل ہو جا ئینگے ضلعی ناظم نو شہرہ اشفاق احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کی حکو مت عوام سہو لیات ان کی دہلیز پر فراہم کر نے کے لئے کو شان ہیں آج کی یہ کھلی کچہری اس کا زندہ ثبوت ہے ضلع بھر کے تمام افسران یہاں پر موجود ہیں اور آپ کے مسا ئل سن رہے ہیں انے مسا ئل کے لئے ہر دفتر کے چکر اب نہیں لگا نے پڑینگے نئی بلد یا تی نظام میں چیئر میں مزید با اختیار ہو گا اور ذیادہ تر اختیارات تحصیل نا ظم کو منتقل کئے جس کو عوام کی رسا ئی آسان ہو تا ہے انہوں نے کہا میں نے آپ کے مسا ئل نو ٹ کئے جو موقع پر حل ہو تے ہیں حل کئے اور انشا ءاللہ با قی بھی جلد ہو نگے کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر منصور امان نے تمام پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات کہ پولیس اسٹیشن میں،چوکیات میں اور ناکہ بندیوں پر عوام خصوصاً غریبوں،ضغیف العمر،معذوروں ،عورتوں اور دیگر کمزور طبقات کے عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔کسی بھی صورت میں پولیس کی زیادتی ،اختیارات سے تجاوز اور ظلم سے چشم پوشی برداشت نہیں کی جائے گی انہو ں نے تجاوزات کے خاتمے، چراٹ روڈپر ٹریفک اہلکاروں کی تیعناتی،منشیات فروشی اورہوائی فائرنگ کے خاتمے،ون ویلنگ سمیت دوسری سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے بھی پو لیس افسران کو موقع پر احکا مات جاری کئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -