کیپٹل سٹی پولیس کی ہوائی فائرنگ کے تدارک اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت

کیپٹل سٹی پولیس کی ہوائی فائرنگ کے تدارک اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اس کے تدارک کی خاطر عوامی آگاہی مہم مزید تیز کر دی، اس ضمن میں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں جس کی روشنی میں ضلع بھر میں مختلف تھانوں میںپی ایل سی ممبران اور منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ خصوصی میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز تھانہ گلبہار اورتھانہ تاتارامیں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، خصوصی میٹنگز میںپی ایل سی ممبران، علاقہ عمائدین، منتخب عوامی نمائندگان، سفید ریشوں اور مختلف طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین اور اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ نے میٹنگز کے دوران سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کے حوالے سے بھی خصوصی گفت و شنید کرتے ہوئے اس کے نقصانات سے شرکاءکو آگاہ کیا، اس موقع پر موجود شرکاءنے ہوائی فائرنگ کے تدارک اور اس میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے روک تھام کی خاطر پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز تھانہ گلبہار اور تھانہ تاتارا میں پی ایل سی ممبران، منتخب عوامی نمائندوں اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، تھانہ گلبہار اور تھانہ تاتارا میں ہونے والی خصوصی میٹنگز میں اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین، اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ،ایس ایچ او تھانہ گلبہار واجد خان ، ایس ایچ او تھانہ تاتارا شاہجہان آفریدی اور ایس ایچ او تھانہ پھندو قاضی نثار سمیت منتخب عوامی نمائندوں، پی ایل سی ممبران، منتخب عوامی نمائندگان، معززین علاقہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے افراد سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شرکاءنے ہوائی فائرنگ کو قبیح اور مکروہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بھر پور مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا، پولیس افسران نے ہوائی فائرنگ سے ہونےوالے نقصانات سے شرکاءکو آگاہ کیا، منتخب عوامی نمائندوں نے ممبر و محراب کو بھی ہوائی فائرنگ کے خلاف متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ شرکاءنے ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور ملوث افراد کے خلاف ہونے والی کارروائی میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کا عزم ظاہر کیا