صوابی ،پولیس کی کارروائی 3 اشتہاری ،منشیات فروش گرفتار اسلحہ وکارتوس برآمد

صوابی ،پولیس کی کارروائی 3 اشتہاری ،منشیات فروش گرفتار اسلحہ وکارتوس برآمد

  

صوابی( بیورورپورٹ) زیدہ پولیس کی ایک اور اہم کامیاب کاروائی تین اشتہاری سمیت بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس بر آمد کر لیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی خالد خان اور ایس ایچ او راز محمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صوابی خالد خان کی قیادت میں ایس ایچ او راز محمد خان بیٹ آفیسر صفدر خان بمع نفری پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف سٹرائیک کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبید الرحمن سکنہ ٹھنڈکوئی کو گرفتار کرکے 1540 گرام چرس برآمد اور ریفریٹر بمع کارتوس جبکہ احمد سکنہ مرعز اور انور زمان سکنہ بلڑ خیل زیدہ سے مجموعی 1900 گرام چرس برآمد کیے گئے۔جبکہ اشتہاری ملزمان فضل احد ساکن مرغز اور تیمور کو گرفتار کرکے دو عدد پستول برآمد کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -