مقبوضہ کشمیر : سرچ آپریشن میں نوجوان شہید ، مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ ، متعددزخمی

مقبوضہ کشمیر : سرچ آپریشن میں نوجوان شہید ، مظاہرین پر پیلٹ گن سے فائرنگ ، ...

  

سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ، متعدد زخمی ہو گئے۔ ضلع کے علاقے پنجورہ میںتلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری سجاد احمد پرے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر شوپیاں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور شہری محمد شفیع ملک اور ایک نوجوان کو بھی گولی لگی جبکہ ایک لڑکی کے چہرے پر پیلٹس بھی لگے ۔

نوجوان شہید

راولپنڈی،سماہنی (این این آئی،آئی اےن پی) راولا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مندھر دیہات میں سفینہ بی بی زخمی ہوئی جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی فوج نے سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں بنڈالہ،بڑوھ کی سول آبادی کو فائرنگ و گولہ باری کا نشانہ بنایا، سیری بنڈالہ بستی بنہ گڑھا میںمنگل کی رات کھیتوں میں ہل چلاتے ٹریکٹر کو نشانہ بنایا گیا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور محمد رفیق بازو اور ماتھے پر شیل لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر بنڈالہ ہیلتھ سنٹر پر طبی امداد دی گئی۔ ادھر سرحدی علاقے بڑوھ پر بھی شدید فائرنگ و گولہ باری کی گئی، محمد تیمور کے صحن میں مارٹر کا گولہ گرا جس سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔اسی علاقہ میں راجہ ظفر اقبال کے گھر کے قریب گولہ گرنے سے مال مویشی زخمی ہو ئے۔بھارتی فائرنگ و گولہ باری کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔

بلا اشتعال فائرنگ

مزید :

علاقائی -