نائیجیریا،مسلح موٹر سائیکل سواروں کا حملہ،23 افراد ہلاک،متعدد زخمی

نائیجیریا،مسلح موٹر سائیکل سواروں کا حملہ،23 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  

ابوجا(آئی این پی)پولیس ترجمان محمد شیخو نے بتایا ہے کہ یہ حملے ٹنگا اور کاباجہ نامی دیہاتوں میں موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کیے گئے جن میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح حملے کے دوران 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ زمفرا صوبے کی پولیس کے ترجمان محمد شیخو نے بتایا ہے کہ یہ حملے ٹنگا اور کاباجہ نامی دیہاتوں میں موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کیے گئے۔ محمد شیخو کے مطابق ان حملوں میں23افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

علاقے میں حفاظتی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -