پاکستان میں سابق چینی سفیر لو چا ﺅ ہو ئی نائب وزیرخارجہ مقرر

پاکستان میں سابق چینی سفیر لو چا ﺅ ہو ئی نائب وزیرخارجہ مقرر

  

بیجنگ (آئی این پی)چینی کابینہ کی ریاستی کونسل نے پاکستان میں سابق چینی سفیر لو چا ﺅ ہو ئی کو خارجہ امور کانائب وزیر مقرر کردیا، بد ھ کو چا ئنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق چینی کابینہ کی ریاستی کونسل نے کھانگ شوان یو کو تبدیل کرکے انکی جگہ لو چا ﺅ ہو ئی کو خارجہ امور کانائب وزیر مقرر کردیا۔تقرری سے قبل لو پاکستان ،کینیڈا اور بھارت میں سفیر کے طور پرکام کرچکے ہیں۔کھا نگ کو جاپان میں نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ پا کستا ن میں سفیر کے طور پرلو چا ﺅ ہو ئی نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے میں نمایا ں کردار ادا کیا تھا ۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر فصلی تعاون آپریشنل شراکت داری کو مضبوط بنانے کےلئے گہرا عزم ظاہرکیا تھا،انھیں پاکستان کا اچھا دوست تصور کیا گیا تھا۔جنوبی ایشیا کے معاملات کے بارے میں آگاہی کے باعث انھوں نے پاکستان چین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔انکی خدمات کیلئے انھیں 2007میں ستارہ قائداعظم کے اعزازسے نواز گیا ۔لو چین کے صوبہ خوبے میں فروری 1962 میں پیدا ہوئے ان کی پہلی سفارتی تعیناتی1985 میں چین کی وزارت خارجہ امور میں تھی جبکہ 2006او ر2010کے درمیان وہ پا کستا ن میں چینی سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے ۔2011سے 2014تک وہ وزارت خارجہ میں ایشیائی امور کے شعبے میں ڈ ا ئر یکٹر جنرل کے طور پر تعینات رہے اسکے بعد انھیں کینیڈا میں چینی سفارتخانے میں 2سال کیلئے بھیج دیا گیااور پھر 2016میں انھیں بھارت میں سفیر کے طور پر تعینات کردیا گیا۔بھارت میں سفیر کے طور پر انکا 6مئی 2019میں معروف بھارتی نیوز ویب سائٹ ” ہند و ستا ن ٹا ئمز “بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت رابطہ سازی کے حوالے سے ایک آرٹیکل بھی شائع ہوا تھا۔انھوں نے دوسرے بیلٹ اینڈروڈ فورم کے نتائج کے بارے میں قارئین کو آگاہ کیا، بی آر آئی کے مرکزی کردار کے طور پرمشترکہ جیت کی بنیاد پر تعاون کے عزم اور بھارت کی شرکت کے حوا لے سے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہایہ بھارت ایک مرتبہ پھر فورم سے غیر حاضر تھامیرایقین ہے بھارت کے غیر حاضر ہونے کی کم از کم وجہ ہے۔کھانگ شوان یو کے بارے میں یہاںیہ ذکر کیا جا سکتا ہے 13مئی کو چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے انھیں پاکستان کے صدر عارف علوی کی طرف سے "ہلال قائد اعظمؒ کا سول ایوارڈ عطا کیا تھا۔یہ اعزاز انھیں پاک چین دوستی کے فروغ ، چین پا کستان کے تمام موسمیاتی اسٹریٹجک تعاون اور سینئر حکام کے درمیان موثر تبادلوں کے فروغ میں انکی شراکت کی وجہ سے عطا کیا گیا۔

لو چا ﺅ ہو ئی

مزید :

علاقائی -