جامہ زکریا‘ بداخلاقی کیس کی سماعت  22 جون تک ملتوی کرنیکا حکم

جامہ زکریا‘ بداخلاقی کیس کی سماعت  22 جون تک ملتوی کرنیکا حکم

  

ملتان(خبرنگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جامعہ زکریا کی طالبہ(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

( م) بداخلاقی کیس میں استغاثہ کی گواہ و تفتیشی آفیسر انعم سلیم کے پیش نہ ہونے اور مرکزی ملزم علی پر جرح کے لیے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر ضمانت پر رہا ملزم علی ، عثمان ، نشاط ، تنزیل ، اور اجمل عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ عثمان قاسم کی جانب سے بیماری کے باعث حاضری سے استثناءکی درخواست جمع کرائی گئی جو کہ منظور کرلی گئی ہے. واضح رہے کہ تھانہ وومن سنٹر میں زکریا یونیورسٹی کی طالبہ (م) نے طالبعلموں کی جانب سے زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔تاہم گزشتہ روز سماعت پر تفتیشی لیڈی سب انسپکٹر انعم سلیم پیش نہ ہوئی ہیں جس پر عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا ہے.

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -