آئندہ بجٹ میں ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ ،16ارب روپے کا پیکج فائنل

آئندہ بجٹ میں ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ ،16ارب روپے کا پیکج فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقا ئع نگار )محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈاکٹرز (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )


کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 16 ارب روپے کا پیکج شامل کر لیا ہے۔ یکم جولائی سے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھا دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نئے مالی سال 2019-20ءکے دوران ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ میں پیش کردہ نئے مالی سال کے خدوخال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 16 ارب روپے بھی بجٹ میں شامل کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پیکج کو حکومت کی ترجیحات پر شامل کیا جا رہا ہے جس سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد میڈیکل آفیسر کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 25 سے 38 ہزار تک ہو جائے گی۔ پی جی ڈاکٹر کی تنخواہ بڑھ کر 95 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 10 ہزار ہو جائے گی۔ سینئر رجسٹرار کی تنخواہ بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار سے 20 ہزار تک ہو جائےگی۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 30 ہزار سے 40 ہزار تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ پروفیسرز کی تنخواہ 1 لاکھ 50 سے 70 ہزار تک ہو جائے گی۔ حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری دینے کے بعد ملتان،ڈی جی خان،مظفرگڑھ،بہاولپور سمیت پنجاب بھر کے چالیس ہزار ڈاکٹرز مستفید ہوں گے۔
تنخواہ