وزیر اعلیٰ ریونیو عملے ‘ فیلڈ سٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے اقدامات کریں‘نیاز احمد جکھڑ
چوبارہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
اداروں میں10 سال سے ایک ہی سکیل پر تعینات ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کی نظوری خوش آئند ہے اس ضمن میں ملک نیاز احمد جکھڑ ایم این اے اور ملک محمد حسین لیل سابق ممبر ضلع کونسل لیہ نے مشترکہ بیان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو عملہ فیلڈ میں نائب تحصیلداران و تحصیلداران کو گزشتہ کئی دہائیوں سے اپ گریڈ نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے آفیسران کی حق تلفی,احساس کمتری,اورکام میں عدم دلچسپی نمایاں ہے جس سے پنجاب بھر میں سائلین کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ریونیو کے جوڈیشل کیسز التوا کا شکار ہیں ملک نیازاحمد جکھڑ ایم این اے, ملک محمد حسین لیل, اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سینئراہلکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر محکمہ جات کی طرح محکمہ ریونیو عملہ فیلڈ میں نائب تحصیلداران کو گریڈ 16 اور تحصیلداران کو گریڈ 17 میں پروموٹ کیا جائے تاکہ متعلقہ آفیسران کی حق تلفی نہ ہو وہ محکمانہ کام میں دلچسپی لیں جس سے پنجاب بھر میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ سائلین کی مشکلات کم ہوں گی۔
اقدامات